فیلڈ مارشل عاصم منیر سےایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
اسلام آباد میں کچھ دیر قیام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ ماسکو جائیں گے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی اتوار کو عمان سے پاکستان پہنچے ہیں انہوں نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔۔
ایرانی وزیرخارجہ جمعےکی رات اسلام آباد پہنچے تھے انہوں نے ہفتے کے روز وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی ۔
اسلام آباد میں کچھ دیر قیام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ ماسکو جائیں گے۔