جنوبی لبنان میں جھڑپ: ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 5 زخمی
جھڑپ میں ایک افسر اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جبکہ ایک فوجی کو درمیانی اور ایک کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
یروشلم: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری حالیہ لڑائی کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک اور5 زخمی ہو گئے ۔
اسرائیلی عسکری بیان کے مطابق 19 سالہ سارجنٹ ایڈان فوکس “دورانِ جنگ” مارا گیا۔جھڑپ میں ایک افسر اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جبکہ ایک فوجی کو درمیانی اور ایک کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں وسط اپریل سے نافذ العمل جنگ بندی کے معاہدے کی مدت میں حال ہی میں توسیع کی گئی ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت کسی بھی “منصوبہ بند، ناگزیر یا جاری حملے” کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔