اسرائیلی صحافی کا فضائی دفاعی نظام “آئرن ڈوم” اور صہیونی فوجی متحدہ عرب امارات بھیجنے کا دعویٰ

امارات میں موجود آئرن ڈوم بیٹری نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کیا، اسرائیلی حکام

               
April 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن / یروشلم : مشہور اسرائیلی صحافی براک راوید نے ایک رپورٹ  میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے ابتدائی ایام میں متحدہ عرب امارات کی حفاظت کے لیے اپنا جدید ترین فضائی دفاعی نظام “آئرن ڈوم” اور اسے چلانے کے لیے اسرائیلی فوجی دستے امارات بھیجے تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق امارات میں موجود آئرن ڈوم بیٹری نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید کے درمیان ایک براہ راست فون کال کے بعد کیا گیا تھا۔

 امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس جنگ نے اسرائیل اور امارات کے درمیان دفاعی اور انٹیلیجنس تعاون کو ایک ایسی بلندی پر پہنچا دیا ہے جس کا تصور چند سال پہلے تک ناممکن تھا۔

یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اسرائیل نے اپنا آئرن ڈوم سسٹم اور اپنے فوجی کسی عرب ملک کی سرزمین پر دفاعی مقصد کے لیے تعینات کیے ہیں۔