امریکی-ایرانی معاہدے میں عرب ممالک کی سلامتی کی ضمانت لازمی شامل ہونی چاہیے، شاہ عبداللہ دوم
خلیج کی سلامتی، خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے ،شاہ عبداللہ کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
فائل فوٹو
امان: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے میں عرب ممالک کے حفاظتی مفادات اور سلامتی کی مکمل ضمانت شامل ہونی چاہیے۔
اردن کے شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شاہ عبداللہ نے کویتی وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا خلیج کی سلامتی، خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
اردن اور کویت کے درمیان مضبوط تعلقات کی توثیق اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ عرب کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دی اگیا۔
شاہ عبداللہ نے واضح کیا کہ کسی بھی بین الاقوامی تصفیے میں عرب خطے کے تحفظ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔