ایران سے امریکی جنگ کے باعث پاکستانی نوجوان سے آسٹریلیا میں امتیازی سلوک
حکام نےاسے مشکوک قرار دے کر فلائٹ پر سوار نہیں ہونے دیا
April 30, 2026 · امت خاص
محمد افضل جعفری نامی پاکستانی نوجوان کو آسٹریلیاکے شہرمیلبرن میں ائرپورٹ پر صرف اس لیے 45منٹ تک روکا گیا اور تفصیلی تلاشی لی گئی کہ اس کا نام محمد اور چہرے پر داڑھی ہے۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ نے سوشل میڈیا پر وڈیومیں بتایا کہ حکام نےاسے مشکوک قرار دے کر فلائٹ پر سوار نہیں ہونے دیا جس کے باعث اسے مزید کئی گھنٹوں بعد کی دوسری پروازکا ٹکٹ لے کر جانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ایران سے امریکہ کی جنگ کا آسٹریلیا میں یہ اثر پڑنالمحہ فکریہ ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کی جنگ رکوانے کے لیے پاکستان اہم سفارتی کردار اداکررہا ہے اور فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی اسلام آباد میں کرائے گئے۔ وائٹ ہائوس نے پاکستان کو اس تنازع کا واحدثالث قراردیاتھا۔
ٹیگز: