ایران کے خلاف فوجی کارروائی پہلے ہونی چاہیے تھی۔ ٹرمپ
ایران کی 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں۔ امریکی صدر کا دعویٰ
May 1, 2026 · بام دنیا
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کیا جانا چاہیے تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی 90 فیصد میزائل فیکٹریاں تباہ کی جا چکی ہیں، اور ایران پر عائد پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں جبکہ تہران معاہدے کا خواہاں ہے۔
ڈونلڈ ٹڑمپ نے ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت تنازع سمیت آٹھ جنگیں رکوائیں۔ ان کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔
انہوں نے ایران سے متعلق مزید کہا کہ اس کی معیشت تیزی سے کمزور ہو رہی ہے اور ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔