امریکہ کا ایران کے بیرونِ ملک پنشن فنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر غور

امریکہ ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ کی گفتگو

               
May 1, 2026 · بام دنیا

امریکہ کے وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن ایرانی حکومت کے بیرونِ ملک موجود پنشن فنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرنے پر غور کر رہا ہے۔

سکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ناکہ بندی کے علاوہ امریکہ ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ برقرار رکھے گا۔

امریکی وزیرِ خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے ایران پر دباؤ بڑھانے کو کہا ہے.

بیسنٹ کے مطابق اسی وجہ سے امریکہ نے ایرانی تیل کے خریداروں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ان صنعتوں اور بینکوں پر ثانوی پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو ایرانی تیل کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔