امریکا اور ایران جنگ بندی کی آڑ میں اگلے مرحلے کی تیاری میں مصروف

دونوں ممالک ایک ہاتھ میں مذاکرات کی فائل اور دوسرے میں فوجی آپشنز رکھے ہوئے ہیں۔

               
May 1, 2026 · امت خاص, بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن: ایران اور امریکا جنگ بندی کی آڑ میں اگلے مرحلے کی تیاری میں مصروف ہیں

ایک تجزیہ کار کے مطابق ایران اور امریکا موجودہ جنگ بندی کے وقفے کو استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سفارتی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ ممکنہ طور پر جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری بھی کر رہے ہیں۔

فوجی اور سفارتی تجزیہ کار الیگزینڈرو ہڈیسٹینو نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کی افواج جنگ بندی کے دوران حاصل ہونے والے وقفے کو اپنی حکمت عملی کا ازسرِ نو جائزہ لینے اور آئندہ ممکنہ تصادم کی تیاری کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ دونوں فریق سنجیدہ نوعیت کے مذاکرات میں مصروف ہیں اور سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم اس کے ساتھ ہر فریق اس امر کو یقینی بنا رہا ہیں کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اس کے پاس مضبوط فوجی متبادل موجود ہو۔

الیگزینڈرو ہودیستینو کے مطابق امریکا نے خطے میں مزید جدید اور درست نشانہ بنانے والے میزائل تعینات کیے ہیں، تاہم اس کی مجموعی حکمت عملی میں گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زمینی افواج بھیجنے کا امکان بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ واشنگٹن کے لیے مواقع محدود ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران آبنائے ہرمز پر اپنے اثر و رسوخ کو بطور دباؤ استعمال کرنے کی حکمت عملی پر انحصار کر رہا ہے، جبکہ وہ امریکا کو اس تنازع میں مرکزی فریق سمجھتا ہے۔

تجزیہ کار نے یہ بھی اشارہ دیا کہ دیگر ممالک پر مشتمل ایک ممکنہ اتحاد تشکیل پانے کا امکان بڑھ رہا ہے جو آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بحالی کے لیے اقدامات کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق ایران اس بات میں کم دلچسپی رکھتا ہے کہ وہ ایسے بین الاقوامی جہازوں کو نشانہ بنائے۔