ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی عرب سمیت 6 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

ے وزرائے خارجہ کو علاقائی پیش رفت اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔

               
May 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب، مصر، ترکی، قطر، عراق اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق وزیرِ خارجہ نے ان ممالک کے وزرائے خارجہ کو علاقائی پیش رفت اور جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کے موقف سے آگاہ کیا۔

عباس عراقچی نے جمعے کو ہی یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی نمائندہ کاجا کالس سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔