جنگ سے امریکہ کو اب تک 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

ہمیشہ ’اسرائیل فرسٹ‘ کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ اخر میں آتا ہے ، عباس عراقچی

               
  May 1, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی محکمہ دفاع پر جنگ ​​کی اصل قیمت کے بارے میں رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ اعداد و شمار حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں عراقچی نے کہا کہ ’پینٹاگون جھوٹ بول رہا ہے، نیتن یاہو کے جوئے کی وجہ سے امریکہ کو اب تک تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کے بالواسطہ اخراجات ’بہت زیادہ‘ ہیں، ہر امریکی خاندان کا ماہانہ خرچہ 500 ڈالر کے لگ بھگ ہے جو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ ’اسرائیل فرسٹ‘ کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ اخر میں آتا ہے۔