جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملہ۔ 2 افراد شہید۔ متعدد زخمی

شوکین کے میئر حسین علی احمد بھی شامل ہیں۔رہائشی عمارتں بھی تباہ ہوگئیں

               
  May 2, 2026 · بام دنیا

جنوبی لبنان کے قصبے شوکین پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم دو افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق زخمیوں میں شوکین کے میئر حسین علی احمد بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور پورا محلہ شدید نقصان کا شکار ہوا۔
ایجنسی نے مزید بتایا کہ رات کے وقت زوطر الشرقیہ، زوطر الغربیہ اور زوطر و دیر سریان کے درمیان دریائی علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح علی الصبح القلعہ کے علاقے میں واقع قصبہ حروف پر بھی حملہ کیا گیا۔