اسرائیل نے امریکہ سے جدید ایف35 اور ایف15 آئی اے طیارے خریدنے کی منظوری دے دی

آنے والے برسوں میں اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف-35 آئی طیاروں کی مجموعی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی ،ٹائمز آف اسرائیل

               
  May 3, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اسرائیل نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور بوئنگ سے ایف-35 اور ایف-15 آئی اے طیاروں کے دو نئے جنگی اسکواڈرن خریدنے کے منصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس سودے کی مالیت دسیوں ارب شیکل ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ دی ٹائمز آف اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے خریداری نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں وزارتِ دفاع کے اس منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت لاک ہیڈ مارٹن سے ایف-35 آئی کا چوتھا سکواڈرن اور بوئنگ سے ایف-15 آئی اے کا دوسرا اسکواڈرن حاصل کیا جائے گا۔

ٹائمز آف اسرائیل کی خبر کے مطابق ان طیاروں کی شمولیت کے بعد آنے والے برسوں میں اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایف-35 آئی طیاروں کی مجموعی تعداد 100 تک پہنچ جائے گی جبکہ ایف-15 آئی اے — جو جدید ایف-15 ای ایکس کا اسرائیلی ماڈل ہے — کی تعداد 50 ہو جائے گی۔