آبنائے ہرمز کھلوانا چاہتے ہیں، معاہدے پر پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں، ٹرمپ
میں بس یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے لوگوں کا بھلا چاہتے ہیں یا نہیں، گفتگو
فائل فوٹو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھلا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں اور ’وہ فوری طور پر کھل جانی چاہیے۔
بدھ کو ایران کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آبنائے ہرمز کھلوانی ہے اور وہ فوری طور پر کھلنی چاہیے۔
ایران کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوئی ’جلدی نہیں ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں بس یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے لوگوں کا بھلا چاہتے ہیں یا نہیں۔
انھوں نے کہاکہ ایران میں اس وقت بہت غصہ ہے کیونکہ لوگ بُری حالت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کافی ہلچل ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی، اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے