آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار رہے گا۔ خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر

ممکنہ معاہدے کے باوجود انتظامی اختیارات ایرانی حکام کے پاس رہیں گے

May 24, 2026 · بام دنیا

خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز پر ایران کا انتظامی کنٹرول برقرار رہے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے بحری ٹرانزٹ، آمدورفت کے اوقات کار اور میری ٹائم لائسنسوں کے اجرا کا اختیار ایرانی حکام کے پاس ہی رہے گا۔

ترجمان کے مطابق ایران اپنی سمندری حدود اور اسٹریٹجک راستوں پر خودمختاری کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں کرے گا۔