ایران امریکہ معاہدہ فوری ممکن نہیں۔ وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے کہا جنگ ختم کرنے کے معاہدے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے
May 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدہ فوری طور پر طے پانے کا امکان نہیں، کیونکہ ایرانی قیادت کی جانب سے اس کی منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے مذاکرات کار معاہدے کے بنیادی اور وسیع اصولوں پر اتفاق کرچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای بھی معاہدے کے خدوخال کی منظوری دے چکے ہیں، تاہم باضابطہ دستخط سے قبل حتمی نکات پر اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔