ایران سے متعلق اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔میں بری ڈیل نہیں کرتا۔ٹرمپ
معاہدہ سابق صدر اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا
May 25, 2026 · بام دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق اچھی خبریں سامنے آئیں گی۔ میں بری ڈیل نہیں کرتا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ سابق صدر اوباما کے دور کے معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک کسی نے اس معاہدے کو دیکھا نہیں اور نہ ہی کسی کو اس کی تفصیلات کا علم ہے، اس لیے بغیر معلومات کے تنقید کرنے والوں کی باتوں پر توجہ نہ دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے متعلق اچھی خبر ہی سامنے آئے گی کیونکہ وہ کبھی “بری ڈیل” نہیں کرتے۔