افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ

اس معاملے پر ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کو شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے

May 26, 2026 · بام دنیا
افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ

افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے افزودہ یورینیم کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔ ان کے مطابق ایران کو یہ مواد یا تو امریکا کے حوالے کرنا ہوگا تاکہ اسے امریکا میں ضائع کیا جا سکے، یا پھر کسی باہمی طور پر طے شدہ محفوظ مقام پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی نگرانی میں اسے ختم کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر ایران کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور کسی بھی ممکنہ معاہدے کو شفاف اور مؤثر ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس حوالے سے اپنے مؤقف اور سابق امریکی پالیسیوں کے درمیان فرق بھی واضح کیا۔

دوسری جانب گھانا میں ایرانی سفارتخانے نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم ایران میں ہی رہے گا۔ اس سے قبل بھی ایرانی حکام کی جانب سے اسی مؤقف کا اعادہ کیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے ایک اور بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ یا تو بہت مضبوط اور مؤثر ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔