امریکہ کو خلیج میں اب محفوظ پناہ گاہ نہیں ملے گی۔ایرانی سپریم لیڈر
خلیجی ممالک امریکی اڈوں کیلئے ڈھال نہیں رہیں گے: آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اب امریکی فوجی اڈوں کیلئے ڈھال کا کردار ادا نہیں کریں گے اور امریکہ کو خطے میں “محفوظ پناہ گاہ” حاصل نہیں رہے گی۔
انہوں نے یہ بیان منگل کے روز اپنے ٹیلیگرام چینل پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ خلیجی طاقتیں اب امریکی فوجی موجودگی کیلئے تحفظ فراہم نہیں کر سکتیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران اور واشنگٹن تین ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کیلئے ایک فریم ورک پر بات چیت کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے مارچ میں قیادت سنبھالی تھی، جب ان کے والد علی خامنہ ای مبینہ طور پر امریکا-اسرائیل فضائی حملوں میں مارے گئے تھے۔ تاہم انہوں نے اب تک عوامی سطح پر کوئی ظاہری خطاب نہیں کیا۔