امریکہ سے دوبارہ جنگ شروع ہونے کا امکان کم ہے۔پاسداران انقلاب

ایران ہر نئے حملے کا جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہے، اکبرزادہ

May 27, 2026 · بام دنیا

ایران کی پاسداران انقلاب اسلامی کور کی بحریہ کے نائب سیاسی سربراہ محمد اکبرزادہ کے مطابق امریکہ سے دوبارہ جنگ شروع ہو جانے کا امکان کم ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی نئے حملے کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم نے محمد اکبرزادہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا، ’’(دوبارہ) جنگ شروع ہو جانے کا امکان دشمن کی کمزوری کی وجہ سے کم ہے اور ایرانی مسلح افواج (اپنے ہتھیاروں کی) میگزینیں بھرے ہوئے بالکل تیار ہیں۔‘

نیوز ایجنسی تسنیم نے لکھا کہ پاسداران انقلاب کی نیوی کے نائب سیاسی سربراہ اکبرزادہ نے ایران کے طویل جنوبی ساحلی علاقے کے دونوں سروں پر واقع اور اسٹریٹیجک حوالے سے بہت اہم مقامات کا نام لے کر تنبیہ کرتے ہوئے کہا، ’’اس میں کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم جارحیت کرنے والوں کے لیے چابہار سے لے کر ماہشہر تک کے علاقے کو ان کا قبرستان بنا دیں گے۔‘