ایران پر ایک ہفتے میں امریکا نے دوسری بار فضائی حملے کردیے
ایران کی جانب سے ایک امریکی تجارتی جہاز پر چار ڈرون فائر کیے گئے تھے جنہیں بروقت مار گرایا گیا۔
امریکی حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دوسری بار ایران پر فضائی کارروائی کی گئی ہے، جس میں آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی امریکی افواج اور تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کے پیش نظر کی گئی، تاکہ خطے میں بحری گزرگاہوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان کے مطابق ایران کی جانب سے ایک امریکی تجارتی جہاز پر چار ڈرون فائر کیے گئے تھے جنہیں بروقت مار گرایا گیا۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد فضائی دفاعی نظام کو مختصر وقت کے لیے فعال کیا گیا۔
واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ صورتحال پر عالمی سطح پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔