ٹرمپ دباؤ اور مذاکرات سے اسٹریٹجک ڈیڈ لاک ختم کرنا چاہتے ہیں:ابراہیم عزیزی

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور اتھارٹی برقرار رہے گی جبکہ پابندیوں کا خاتمہ تہران کا بنیادی مطالبہ ہے۔

May 28, 2026 · بام دنیا

ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے لیے کبھی دباؤ اور کبھی مذاکرات کی پیشکش کی جاتی ہے، تاہم ایران کسی بھی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

ابراہیم عزیزی کے مطابق ایران اپنے مؤقف اور ریڈ لائنز پر قائم ہے اور یورینیم کی افزودگی اور اس کی ملکیت کا حق برقرار رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور اتھارٹی برقرار رہے گی جبکہ پابندیوں کا خاتمہ تہران کا بنیادی مطالبہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بالواسطہ رابطے جاری ہیں تاہم افزودہ یورینیم کے ذخائر کا معاملہ جاری مذاکرات کا حصہ نہیں۔

ان کے مطابق آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی ابھی تک کوئی حتمی اتفاق رائے نہیں ہوا اور جب تک تمام اہم امور پر مکمل معاہدہ نہیں ہوتا، کسی پیش رفت کو حتمی نہیں سمجھا جا سکتا۔