بوشہر کے قریب کوئی امریکی طیارہ تباہ نہیں ہوا، تمام اثاثے محفوظ ہیں۔سینٹ کام

ایرانی میڈیا کے امریکی طیارہ مار گرانے کے دعوے کی امریکی تردید

May 29, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی صوبے بوشہر کے قریب امریکی طیارہ تباہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے تمام فضائی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بوشہر کے قریب کسی امریکی طیارے کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کسی فضائی نقصان کی اطلاع ہے۔

اس سے قبل ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے بوشہر کے قریب ایک امریکی طیارہ مار گرایا ہے، تاہم امریکی حکام نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔