امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران امیر قطر نے مسائل کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں میں قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوحہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ نے علاقائی تنازعات کے حل اور امن کے فروغ کے لیے قطر کی سفارتی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔