ماسکو میں ایرانی رہنما کی مصری اور برازیلی حکام سے ملاقاتیں
خطے کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا
May 29, 2026 · بام دنیا
ایران کی اہم سیاسی شخصیت اور سابق قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں مصر اور برازیل کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق علی باقری کنی نے برازیلی صدر کے چیف خارجہ پالیسی مشیر سیلسو اموریم سے ملاقات کی، جس میں مغربی ایشیا کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں خطے میں جاری کشیدگی، سفارتی روابط اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا نے مزید بتایا کہ علی باقری کنی نے مصر کی قومی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے بھی ملاقات کی، تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔