نیتن یاہو کا غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کاحکم
اسرائیل کی عسکری کارروائی میں توسیع، نیا ہدف مقرر کر دیا گیا
May 29, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی نئی “ہدایت” کے مطابق فوج کو غزہ کی پٹی کے 70 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔
جمعرات کو گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ اس وقت ہم غزہ کی پٹی کے 60 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم 50 فیصد پر تھے، پھر 60 فیصد پر آئے، اور میری ہدایت ہے کہ اسے پہلے 70 فیصد تک لے جایا جائے، شروع کے طور پر یہی ہدف ہے۔