امن کی پاکستانی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے: چین

تمام فریقوں کے درمیان مکالمے اور مذاکرات کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا ، ایکس پر بیان

بیجنگ: چین کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متحرک انداز میں امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے اور وہ ایک ’قابلِ اعتماد اور اہل‘ ثالث ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا یہ بیان نیو یارک میں پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے درمیان ہونے والی ایک ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’چین پاکستان کی امن کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، تمام فریقوں کے درمیان مکالمے اور مذاکرات کو مشترکہ طور پر فروغ دے گا اور جامع جنگ بندی کے لیے کوشش کرے گا تاکہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں جلد از جلد امن و استحکام بحال کیا جا سکے۔