فرانس نے بحرِ اوقیانوس میں روسی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔
June 1, 2026 · بام دنیا
ماسکو : فرانس نے بحرِ اوقیانوس میں روسی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق روسی آئل ٹینکر ٹاگور کو برطانیہ کی مدد سے قبضے میں لیا گیا۔ فرانسیسی صدر نے کہا روس پر پابندیوں پر عملدرآمد کے حوالے سے فرانس کا پختہ عزم ہے۔ روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی۔
روسی صدارتی آفس کریملن نے فرانس کی جانب سے روسی آئل ٹینکر کو قبضے لینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا فرانسیسی اقدام غیرقانونی اورقزاقی کے مترادف ہے۔ اپنے کارگو جہاز کی حفاظت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔