امریکی فوج نے ایرانی دعوے مسترد کر دیے۔ تمام حملے ناکام قرار

بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ سینٹکام

June 3, 2026 · بام دنیا

امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے پاسدارانِ انقلاب کے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈکوارٹر اور خطے میں واقع ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کے دعوے بے بنیاد ہیں اور ایرانی میزائل و ڈرون اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ “امریکی افواج کے خلاف ایران کے تمام حملے ناکام رہے۔ امریکی افواج چوکنا ہیں اور کسی بھی بلاجواز ایرانی جارحیت کا دفاع کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔