ایرانی رکن پارلیمنٹ کا امریکہ کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا مطالبہ

امریکا صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔ ایرانی قانون ساز اسماعیل کوساری

June 3, 2026 · بام دنیا

ایران کے سخت گیر رکن پارلیمنٹ اسماعیل کوساری نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج امریکہ کے خلاف “مزید سخت” ردعمل اختیار کریں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اسماعیل کوساری نے کہا کہ امریکی طاقت اور زور کے سوا کچھ نہیں سمجھتے۔
وہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ایک بیان میں امریکہ کے مبینہ “جارحانہ اقدامات” کے خلاف ردعمل مزید تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔