سعودی عرب کی کویت اور بحرین پر’ایرانی جارحیت‘ کی مذمت
یہ خلاف ورزیاں خطے میں سیکیورٹی اور استحکام بحال کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں،سعودی وزارتِ خارجہ
فائل فوٹو
سعودی عرب اور عمان نے بحرین اور کویت پر حملوں کو ’ایرانی جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ’ایرانی جارحیت‘ اور بحرین اور کویت کی ’خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی‘ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ خلاف ورزیاں خطے میں سیکیورٹی اور استحکام بحال کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
خیال رہے بدھ کی صبح کویت اور بحرین کی حکومتوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کو ڈرون اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
کویت اور بحرین کی جانب سے یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد ایران نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امریکی اڈوں اور ہیلی کاپٹروں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانا جوابی کارروائی کے طور پر تھا۔