اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید
اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید-تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے اب تک 781 لاشیں نکالی جا چکی ہیں
غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بورڈ اور جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود صورتحال میں بہتری نہ آ سکی، اور اسرائیلی حملوں میں مزید 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق تازہ حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ حملوں کے باعث بچے، خواتین اور بزرگ افراد جلتی ہوئی عمارتوں میں پھنس گئے۔
ریسکیو اداروں کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غزہ حکام کے مطابق 11 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد سے اب تک 950 سے زائد فلسطینی شہید اور 2,903 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے اب تک 781 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔