دشمن کی ہر سازش کا مقصد ایرانی عوام کے حوصلے کو کمزور کرنا ہے،مجتبیٰ خامنہ ای
طاقتور ممالک ایران کی پیش رفت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور اب وہ ہائبرڈ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دشمن میدانِ جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور اب اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم ایران کے اسرائیل سے متعلق مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے مخالفین ناکامی کے بعد عوام میں مایوسی پھیلانے اور ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ایرانی قوم ان سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طاقتور ممالک ایران کی پیش رفت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں اور اب وہ ہائبرڈ جنگ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی ہر سازش کا مقصد ایرانی عوام کے حوصلے کو کمزور کرنا ہے، لیکن قوم کو متحد اور محتاط رہنا ہوگا۔