ایران کے چھ میزائل روکے، ساتواں ہدف تک نہ پہنچ سکا۔ سینٹکام
ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف چار خودکش ڈرون داغے جنھیں مار گرایا گیا
امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے ہمسایہ ممالک کی طرف داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل اور ڈرون روکے۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پہلے ایران نے آبنائے ہرمز کی طرف چار خودکش ڈرون داغے جنھیں مار گرایا گیا۔ اس کے چند گھنٹوں بعد ایران نے کویت اور بحرین کی جانب سات بیلسٹک میزائل داغے۔
سینٹکام کے مطابق ابتدائی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ چھ میزائل روک لیے گئے جبکہ ساتواں میزائل اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔
امریکی فوج نے یہ بھی کہا کہ امریکی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹر کو نقصان پہنچنے سے متعلق ایران کے دعوے ’غلط‘ ہیں۔