فضائی حملے میں القسام بریگیڈز کے کمانڈر جاں بحق، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

کمانڈر محمد عثمان یاسین فرانہ اسرائیلی فوجیوں کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔

فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

یروشلم/غزہ:اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی پر کیے گئے ایک حالیہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے ایک اہم کمانڈر کو شہید کر دیا ہے۔

اسرائیلی عسکری حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رات گئے کیے گئے اس فضائی حملے کا بنیادی ہدف القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد عثمان یاسین فرانہ تھے۔ یہ کارروائی جنوبی غزہ کے علاقے میں کی گئی۔

 اسرائیلی فوج کا موقف ہے کہ مذکورہ کمانڈر غزہ میں برسرِپیکار اسرائیلی فوجیوں کے لیے ایک “فوری اور بڑا خطرہ” بنے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے انہیں نشانہ بنانا ناگزیر تھا۔

حماس یا القسام بریگیڈز کی جانب سے ابھی تک اپنے کمانڈر کی شہادت کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں جاری حالیہ کشیدگی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران حماس کی اعلیٰ قیادت اور کمانڈرز کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔