ایران کو مٹانے کا خواب دیکھنے والے خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے، صدر مسعود پزشکیان
دشمن غلط فہمی میں نہ رہے، ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے، بیان
فائل فوٹو
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن غلط فہمی میں نہ رہے، ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔ جو ایران کو مٹانے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ صرف خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات کو دشمن کو اپنی طاقت کے ذریعے دوٹوک پیغام دیا ، ہم مکمل حوصلے، اعتماد اور سکون کے ساتھ دشمن کو مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، اپنی سرزمین کے خلاف دشمن کی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
شہادت ایک عظیم کامیابی اور اعزاز ہے۔ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں، اگر مسلط کی گئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایران کو عرب ممالک سے لڑانے کی دشمن کی کوشش ناکام ہوگئی۔
ملک کو تمام مشکلات، عدم توازن اور چیلنجز کے باوجود چلانا ہوگا۔رہبرِ انقلاب نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا حکم دیا ہے ۔ہمیں داخلی اتحاد اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا۔