امریکی صدر کا ایران سے معاہدے کا دعویٰ ، ممکنہ حملے روکنے کا اعلان

مجوزہ معاہدے کے تمام تصوراتی و تفصیلی نکات کی تمام فریقین نے منظوری دے دی، بیان

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ جاری مذاکرات کے تمام حتمی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے ایران پر آج رات کیے جانے والے طے شدہ بمبار حملوں کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات انتہائی اعلیٰ سطح پر پہنچ چکے ہیں اور مجوزہ معاہدے کے تمام تصوراتی و تفصیلی نکات کی تمام فریقین نے منظوری دے دی ہے۔جن میں امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکی، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر شامل ہیں۔

تاہم انھوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز کی بحری ناکہ بندی اس وقت تک مکمل طور پر برقرار رہے گی جب تک یہ معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کر لیتا۔’دستخط کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔