فیفا ورلڈکپ 2026 کا میکسیکو میں آغاز، شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس

ورلڈ کپ فٹبال کا افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ۔ 

June 12, 2026 · اسپورٹس, اہم خبریں
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

میکسیکو سٹی : فٹبال کے سب سے بڑے عالمی میلے کی شریک میزبان ملک میکسیکو میں رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ فٹبال اسٹیڈیم میں شکیرا اور برنا بوائے کی دھماکے دار پرفارمنس نے دنیا بھر میں شائقین فٹ بال کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں میکسیکو میں کھیلے جارہے پہلے میچ سے قبل تین افتتاحی تقریبات میں سے پہلی تقریب میکسیکو میں منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران شکیرا اور برنا بوائے نے ورلڈکپ کا آفیشل نغمہ ڈائی ڈائی گایا، شکیرا کی اینٹری سے قبل روایتی انداز میں رقص کے ساتھ میکسیکو میں ورلڈ کپ کو خوش آمدید کہا گیا۔

میکسکن بینڈ مانا، وینزویلا کے ڈینی اوشین اور جے بالوین نے بھی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔

ورلڈ کپ فٹبال کا افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہیں۔

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان کینیڈا اور امریکا میں بھی پہلے پہلے میچ سے قبل افتتاحی تقریب ہوگی۔

دوسری جانب فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب سے قبل میکسیکو سٹی کے ازٹیکا اسٹیڈیم کے قریب سیکڑوں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کی بڑی تعداد ان افراد کے اہلِ خانہ اور رشتہ داروں پر مشتمل تھی جو مبینہ طور پر میکسیکو حکام یا جرائم پیشہ گروہوں کے ہاتھوں لاپتا، اغوا یا قتل ہوئے ہیں۔

پولیس نے شائقین کی آمد سے قبل اسٹیڈیم کے گرد تقریباً ایک میل (1.6 کلومیٹر) کا سیکیورٹی حصار قائم کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پُرامن احتجاج کی اجازت دی جائے گی، تاہم اسٹیڈیم تک رسائی صرف ٹکٹ رکھنے والے افراد کو حاصل ہوگی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز ازٹیکا اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگا جس کے بعد میزبان میکسیکو اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔