امریکہ ایران امن معاہدہ : حتمی متن پر اتفاق ہو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف

پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر تندہی سے کام کر رہا ہے ، ایکس پر بیان

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک تاریخی سفارتی پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے حتمی اور متفقہ متن پر اتفاق ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اس اہم کامیابی کی تصدیق کی۔ انہوں نے لکھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا ایک حتمی اور متفقہ متن طے پا چکا ہے۔ پاکستان اب اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ مل کر تندہی سے کام کر رہا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ “امن اس سے پہلے کبھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔

پاکستان اس تنازع میں ایک اہم ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سے قبل اپریل 2026 میں پاکستان کی ثالثی ہی کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی تھی اور اسلام آباد میں “اسلام آباد مذاکرات” کے نام سے براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کے ادوار بھی منعقد ہوئے تھے۔