پٹرول کی قیمت میں 4 روپے، ڈیزل میں 2 روپے فی لٹر کمی

فی لیٹر پیٹرول 377.78 روپے سے کم کرکے 373.78 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

June 12, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور 2 روپے فی لٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے فی لیٹر پیٹرول 377.78 روپے سے کم کرکے 373.78 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فی لیٹر ڈیزل 380.78 روپے سے کم کرکے 378.78 روپے فی لیٹر کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج رات  وفاقی  حکومت مسلسل پانچویں ہفتے  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔

‏اگلے ایک ہفتہ کے لیے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی جائے گی اور   ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لٹر کمی کی فیصلہ ہوا ہے۔ اس کا رسمی اعلان آج شب کسی وقت کیا جائے گا اور  نئی قیمت کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا