امیرِ قطرکا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین،امن کوششوں کو سراہا
وزیراعظم کو قطری ہم منصب کی ٹیلی فونک گفتگو، قریبی رابطے پر اتفاق
فائل فوٹو
قطر امیرِ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خصوصی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متعلقہ فریقین کے درمیان امن معاہدہ جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔
قطری وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ قطر پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر فخر محسوس کرتا ہے اور امید ہے کہ ان اقدامات سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔