ایرانی نژاد امریکی گروپ کا جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا خیرمقدم
آج رات لاکھوں افراد نسبتاً سکون سے سوسکیں گےکیونکہ ان خطرات میں کمی آ رہی ہے۔
فائل فوٹو
امریکہ میں قائم ایرانی نژاد امریکی گروپ نیشنل ایرانی امریکن کونسل نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے ذریعے اس کے مطابق ایک ایسی جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا ہے جسے وہ “جھوٹ پر مبنی شروع کی گئی جنگ” قرار دیتا ہے۔
گروپ نے کہا کہ اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اب اس بات کا امکان کم ہو گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی بم ایران کے اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر گریں، اسی طرح ایران کے ڈرونز اور میزائلوں کے خطے کے مختلف ممالک کی فضاؤں میں پہنچنے کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔
این آئی اے سی اے کے مطابق “آج رات لاکھوں افراد نسبتاً سکون سے سو سکیں گے کیونکہ ان خطرات میں کمی آ رہی ہے۔
گروپ نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کو اس معاہدے پر نیک نیتی سے عمل کرنا چاہیے، اسے سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو روکنا چاہیے، اور اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے پابندیوں، جنگ اور اجتماعی سزا کے خاتمے کی طرف ایک وسیع تر راستہ بنانا چاہیے۔