آبنائے ہرمز میں تقریباً 500 بحری جہاز موجود ہیں: میرین ٹریفک

زیادہ تر ٹینکرز خالی یا جزوی طور پر لوڈ ہیں ، رپورٹ

June 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لندن: جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ میرین ٹریفک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز کے مغرب میں خلیج کے علاقے میں 230 سے زائد آئل ٹینکرز اور 250 کارگو جہاز موجود ہیں، جن کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں چھوٹی کشتیاں اور ٹگ بوٹس بھی دیکھی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹریک کیے گئے آئل ٹینکرز میں سے صرف ایک محدود تعداد مکمل طور پر سامان سے لدی ہوئی ہے، جبکہ زیادہ تر ٹینکرز خالی یا جزوی طور پر لوڈ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 70 فیصد ٹینکرز حرکت میں نہیں بلکہ ایک ہی جگہ پر موجود ہیں۔ ان میں سے متعدد جہاز سعودی عرب، عراق اور متحدہ عرب امارات کی بڑی تیل برآمدی بندرگاہوں کے قریب جمع ہیں، جبکہ زیادہ تر جہاز گزشتہ ایک ماہ سے خلیج ہی میں موجود ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بحری جہازوں کی اصل تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ متعدد جہاز اپنے لوکیشن سگنلز بند رکھتے ہیں اور ٹریکنگ ڈیٹا میں ظاہر نہیں ہوتے۔