امریکہ ایران امن معاہدہ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ہے , اسرائیلی وزیر خزانہ

اسرائیل کو ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے مہم خود جاری رکھنا ہوگی ،بیزلیل سموٹریچ

June 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب:اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو ’اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے ’نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایکس پر اپنے بیان میں سموٹریچ نے کہا کہ اسرائیل کو ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے مہم خود جاری رکھنا ہوگی اور یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔‘

انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ مہم نے ایران کو کمزور کرنے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ کامیابیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔‘

اس سے قبل اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے بھی اس معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم اس معاہدے کے فریق نہیں ہیں کیونکہ یہ ہماری سلامتی کو یقینی نہیں بناتا اور نہ ہی یہ کسی طور پر ہمارے لیے بہتر ہے۔‘

سموٹریچ اور بن گویر دونوں پر برطانیہ اور بعض دیگر ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ ان ممالک کا مؤقف ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فلسطینی برادریوں کے خلاف بارہا تشدد پر اکسانے والے بیانات دیے ہیں۔