شوکت نواز کے بہنوئی کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی

وہ نہ کبھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ رہے ہیں اور نہ آئندہ اس میں شامل ہوں گے ، پروفیسر واجد

June 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفر آباد: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اہم رہنما شوکت نواز کے بہنوئی پروفیسر واجد نے کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس تنظیم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

پروفیسر واجد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور میرا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ کبھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ رہے ہیں اور نہ آئندہ اس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ سرینڈر کرے اور اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ ان کے مطابق کمیٹی کو پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی عمل ہی مؤثر راستہ ہیں۔