امریکہ، ایران مفاہمتی یادداشت صرف ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے۔جے ڈی وینس

امریکہ، ایران معاہدہ ابتدائی مرحلے میں، تفصیلات بعد میں طے ہوں گی۔ امریکی نائب صدر

June 16, 2026 · بام دنیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت ایک مختصر دستاویز ہے جو تقریباً ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ہے، جبکہ معاہدے کی مکمل تفصیلات آئندہ مذاکرات کے دوران طے کی جائیں گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان متعدد اہم معاملات پر تکنیکی سطح کی بات چیت ابھی باقی ہے اور آئندہ دنوں میں ان نکات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

جے ڈی وینس کے مطابق معاہدے پر اتوار کے روز ڈیجیٹل دستخط کیے گئے تھے۔ امریکی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے، جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے معاہدے کی توثیق کی۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ ایران کے 24 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثوں کی بحالی معاہدے کے موجودہ مسودے کا حصہ نہیں ہے۔