آبنائے ہرمز کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ رپورٹ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا
June 16, 2026 · بام دنیا
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز اینجسی نے خبر دی ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے نزدیک تین دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔
خبر کے مطابق پہلے دو دھماکے پیر کی رات دیر گئے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ منگل کی صبح سنا گیا ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کے نمائندے کے مطابق یہ دھماکے آبنائے ہرمز میں ہوئے تھے اور ان کا مقصد وہاں سے گزرنے والی بحری ٹریفک کو کنٹرول کرنا تھا۔
تاحال کسی سرکاری ادارے بشمول ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔