پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیاجائےگا

یہ پنجاب کا تیسرا مالیاتی بجٹ ہوگا اور اسے عوامی مفادات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔

June 16, 2026 · اہم خبریں

لاہور: پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، جس کے لیے صوبائی اسمبلی میں ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کا تیسرا مالیاتی بجٹ ہوگا اور اسے عوامی مفادات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صحت بہتر ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق ان کی بجٹ اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بجٹ اجلاس میں عوامی مسائل، مہنگائی اور دیگر ایشوز کو اجاگر کرے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بھی احتجاج کیا جائے گا۔

صوبائی اسمبلی میں آج ہونے والا اجلاس اہم سیاسی پیش رفت کا باعث قرار دیا جا رہا ہے۔