نواز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس جاری
اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس جاتی امرا میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت بھی شریک ہے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی حالات اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، شاہ غلام قادر، مشتاق منہاس سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہیں۔ شرکا آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف سیاسی پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور سیاسی رابطوں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے تاکہ جماعت کو مزید منظم اور فعال بنایا جا سکے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ ممکنہ طور پر اہم فیصلے اور آئندہ حکمت عملی سے متعلق اعلانات بھی متوقع ہیں۔