عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف اپیل کل سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

سلمان اکرم راجہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

June 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے میں توہینِ عدالت کی اپیل پر سماعت سمیت بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی متفرق درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں بنچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔

سلمان اکرم راجہ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہائی کورٹ کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ایس او پیز طے کیے جانے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کروایا گیا جس پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
عیدالاضحٰی سے قبل سلمان اکرم راجہ نے کیسز فکس ہونے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات بھی کی تھی۔