امریکا ایران معاہدہ فوری نافذ،ایران آبنائے ہرمز کھولے گا:وزیراعظم

دونوں ممالک کے صدور نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد اس پر عملدرآمد کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

June 18, 2026 · اہم خبریں
امریکا ایران معاہدہ فوری نافذ،ایران آبنائے ہرمز کھولے گا:وزیراعظم

امریکا ایران معاہدہ فوری نافذ،ایران آبنائے ہرمز کھولے گا:وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر الیکٹرانک دستخط مکمل ہو چکے ہیں اور یہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے بعد اس پر عملدرآمد کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

وزیراعظم کے مطابق معاہدے کے تحت ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکا کی طرف سے بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور ثالث پاکستان اس مفاہمتی یادداشت کی توثیق کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا، جس میں معاہدے کے عملی نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔